ضلعی پولیس نے 2 مشکوک افغانیوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے انکی تصاویر جاری کر دی

ملک وال(نامہ نگار)ضلعی پولیس نے 2 مشکوک افغانیوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے انکی تصاویر جاری کر دی ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ملکوال کے ایس ایچ او ظفر اقبال خان نے صحافیوں کو بتایا کہ 2 روز قبل 2 افغانی باشندوں کو جو قہوہ اور ڈرائی فروٹ گھوم پھر کر فروخت کررہے تھے جنہیں مشکوک حالت میں ڈسکہ میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد ضلعی پولیس نے 2 مشکوک افغانیوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے اور مشکوک افراد کی نقل وحمل کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔ظفر اقبال خان نے کہا کہ تھانہ کی حدود میں گشت بڑھا دی گئی ہے اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھ کر فوری طور پر پولیس کواطلاع دی جائے ۔