چارسدہ میں عدالت کے گیٹ کے قریب یکے بعد دیگرے 2 دھماکے

جہلم جیونیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک دھماکا خود کش تھا جب کہ دیگر دھماکے کریکر کے ذریعے کئے گئےدھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جو تاحال جاری ہے۔ عدالت میں موجود وکلا اور دیگر افراد نے دیوار پھلانگ کر جانیں بچائیں۔
دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ دھماکے کے زخمیوں کو چارسدہ اسپتال پہنچایا جارہا ہے تاہم ابھی تک کسی ہلاکت کی خبر موصول نہیں ہوئی۔