ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھیڑنے کیلئے سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھنا ہوگا ،سید خلیل کاظمی

جہلم(عبدالغفوربٹ)ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھیڑنے کیلئے سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھنا ہوگا اور رینجرز کے تعاون سے انسانیت کے ان دشمنوں(دہشت گردوں) کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرنا ہوگا۔ان خیالات کااظہار ضلعی صدر مرکزی جماعت اہلسنت جہلم صاحبزادہ سید خلیل حسین کاظمی نے حکومت کی طرف سے پنجاب میں رینجرز کے تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو یہ فیصلہ بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا بہرحال ’’دیر آید درست آید‘‘ کا مصداق دہشت گردی کے خلاف پنجاب میں آپریشن کی منظوری کا فیصلہ اب بھی لائق صد تحسین ہے۔