بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ایف سی بلوچستان اورانٹیلی جنس اداروں نے آپریشن ’ردالفساد‘ کے تحت بلوچستان میں کارروائی کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں برآمد کرلیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ’ردالفساد‘ کے تحت ایف سی بلوچستان اور انٹیلی جنس اداروں نے بلوچستان کے ضلع لورا لائی کے قریب کلی شاہ کاریز میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی دہشتگرد کمانڈر وہاب ذخبیل کی زیر قیادت کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نیٹ ورک کے خلاف عمل میں لائی گئی۔