لندن پولیس کی تاریخ میں پہلی خاتون کمشنر تعینات

لندن: لندن پولیس کی 188 سالہ تاریخ میں پہلی بار کریسیڈا ڈک نامی خاتون کو میٹرو پولیٹن پولیس کا کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لندن پولیس کی 188 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو کمشنر تعینات کیا گیا ہے، سربرنارڈ ہوگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیشنل پولیس چیفس کونسل کی سربراہ سارا تھورنٹن، ایسکس پولیس چیف اسٹیفن، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مارک راؤلی اور انسداد دہشت گردی کی سربراہ کریسیڈا ڈک کو نامزد کیا گیا تھا تاہم لندن میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر کا قرعہ کریسیڈا ڈک کے نام نکلا۔ کریسیڈا ڈک کی تقرری کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ برطانیہ میں پولیس کے تینوں اہم عہدے خواتین کی زیر نگرانی ہو گئے ہیں جن میں میٹروپولیٹن کمشنر، نیشنل کرائم ایجنسی کی سربراہ اور نیشنل پولیس چیفس کونسل کی صدارت شامل ہیں۔