سشمیتا سین کو رواں سال بڑے پردے پر واپسی کی امید

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے رواں سال بڑے پردے پر واپسی کا اشارہ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پراپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جب ان سے واپسی کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بڑی اسکرین پرواپسی کے حوالے سے میں بہت عرصے سے کہہ رہی ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ بڑی اسکرین پر ایسی انٹری دوں کہ اسے دیکھ کرمداح نا صرف خوش اورمحظوظ ہوں بلکہ یہ بھی کہیں کہ سشمیتا سین کی واپسی بے مثال ہے اورہم انہیں بہت پسند کرتے ہیں، سب تیاررہیں کیونکہ یہ سب اسی سال بھی ہوسکتا ہے۔