تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں خدمت کارڈ کی تقسیم پندرہ سے زائد معذوروں کو سم کارڈ کا اجراء

جہلم(عبدالغفوربٹ)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں خدمت کارڈ کی تقسیم پندرہ سے زائد معذوروں کو سم کارڈ کا اجراء تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جہلم محمد نواز احمد وڑائچ ،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ محمد اعجاز ملک ،چیئر مین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق ، ایم ایس ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ ،کونسلر لالہ عارف ،اعظم ڈوگر، ثمینہ رحمان ، محمد آصف ، شان رحمت ویلفیئر سوسائٹی سوہاوہ کے چیئر مین چاچو محمد سعید ، صدر خضر عباس نے شرکت کی جنہوں نے پندرہ سے زائد معذوروں میں سم کارڈ کا اجراء کیا گیا جس کے تحت انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ محمد اعجاز ملک ،چیئر مین راجہ شارق رزاق اور کونسلر لالہ محمد عارف نے معذوروں میں خدمت کارڈ تقسیم کیے۔