کینک کی دکان پر کام کرنے والا 15 سالہ لڑکے کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا

ملک وال(نامہ نگار)مکینک کی دکان پر کام کرنے والا 15 سالہ لڑکے کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق راجہ افسر خان سکنہ چک نمبر 9 شمالی آبادی نے تھانہ ملکوال کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میرا نواسہ15 سالہ راشد مسعود جو مکینک عنصر کی ورکشاپ پر کام کرتا تھا 20 فروری کی شام سے غائب ہے اور گھر نہیں پہنچا ہے مجھے خدشہ ہے کہ اسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے اسے بازیاب کروایا جائے ۔