پنڈدادنخان اور کھیو ڑہ میں پا نی کی مین سپلا ئی لا ئن سے پا نی کے نا جائز کنکشن فوری طو ر پر ختم کئے جا ئیں

پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس سے)پنڈدادنخان اور کھیو ڑہ میں پا نی کی مین سپلا ئی لا ئن سے پا نی کے نا جائز کنکشن فوری طو ر پر ختم کئے جا ئیں تا کہ پا نی عا م عوام کو بھی ملے عوا می و سما جی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں شہباز شریف سے مطا لبہ تفصیلات کے مطا بق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیو ڑہ اور پنڈدادنخان شہر میں عوام کو پینے کے پا نی کے لیے مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑتا ہے کھیو ڑہ شہر میں بین الاقوامی شہرت کی حا مل آئی سی آئی سو ڈا ایش کمپنی نے حفظا ن صحت کے اصو ل کے مطا بق پینے کے صا ف و شفاف پا نی کے درجنو ں کنکشن دیئے ہو ئے ہیں جن سے ہزاروں گیلن پا نی عوام کو دیا جا رہا ہے جو کہ نزدیکی آبا دی اِس پا نی کو استعمال کر رہی ہے بلدیہ کھیو ڑہ کی طرف سے کئی دہا ئیو ں سے پا نی کے مسلہ کو حل کر نے کی نو ید سنا ئی جا تی ہے لیکن مو سم گرما میں پا نی کی شدید قلت ہو تی ہے کھیو ڑہ کے نو جوان چیئر مین ملک فیصل عباس کو اگر بر وقت پا نی کی مد میں فنڈ مہیا کر دیئے گئے تو وہ اِس اہم مسلہ پر قا بو پا سکتے ہیں ذرائع کے مطا بق میو نسپل کمیٹی پنڈدادنخان میں پا نی کی مین لا ئن سے پا نی کے کنکشنو ں کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بنا ئی گئی تھی لیکن اُس کمیٹی کو ابھی تک بھی مین لائن سے پا نی کے کنکشنو ں کی لسٹ فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کو نسلروں کی کمیٹی عملی طو ر پرکا م شروع نہیں کر سکی ہے اگر اِس کمیٹی کو جا ئز کنکشنو ں کی لسٹ دے دی جا تی تو جا ئز یا نا جائز کنکشن کی نشاندہی ہو سکتی تھی لیکن ابھی تک با اثر افراد نے اِس کام میں رکاوٹ ڈالی ہو ئی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف سے مطا لبہ کیا ہے کہ اِس اہم مسلہ کو فوری طو ر پر حل کیا جا ئے اور پو ری تحصیل کو پینے کے پا نی جیسے بنیا دی مسلہ کے مستقل حل کے لیے فوری اقدامات کیے جا ئیں۔