سماجی راہنما پروفیسر محمد نعیم کی ہمشیرہ وفات پا گئیں

جہلم(سید جاوید رضوی)سماجی راہنما پروفیسر محمد نعیم کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ،زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جہلم کے مشہور سکالر اور سماجی راہنما پروفیسر محمد نعیم کی ہمشیرہ جو عرصہ سے علیل تھیں گزشتہ روز بیماری کے باعث اپنے خالق حقیقی کے ساتھ جا ملی ان کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں گزشتہ روز ادا کی گئی جس میں محکمہ تعلیم اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز ،ڈاکٹرز اور کاروباری حضرات نے شرکت کی اور اس کے علاوہ شہر کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے حضرات بھی اس جنازہ میں شامل ہوئے ،آخر میں مرحومہ کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ کریم مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جنت نعیم میں جگہ عطا فرمائے۔