رحمت ویلفیئر فائونڈیشن جہلم کی واٹرفلٹریشن پلانٹ عوام کیلئے ایک نعمت ہے،چوہدری ضیا القمر گجر

جہلم(محمداشتیاق پال)رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم عوام کو پینے کے صاف اور صحت مند پانی کے سلسلہ میں جو واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا کر عوام کو صحت مند بنانے میں اپنا صحت مند کردار ادا کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہے،گزشتہ روز واٹرفلٹریشن پلانٹ روہتاس روڈ کے افتتاح کے موقع پر چوہدری ضیا القمر گجر وائس چیئرمین یونین کونسل گھرمالہ نے رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران طارق مغل چیئرمین ،چوہدری محمد صابر صدر،چوہدری ڈاکٹراعجاز احمد ایڈمنسٹریٹر اور دیگر عہدیداران و ممبران کو مبارکباد پیش کی کہ جنہوں نے عوام کی صحت کو محفوظ رکھنے کیلئے روہتاس روڈ پر اٹھارویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر کے عوام کو بیماریوں سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کر دیا ہے،اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم شہر اور گردونواح میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگا کر جہاں عوام کو پینے کا صاف اور صحت مند پانی میسر ہے وہیں پر اپنی آخرت بھی سنوار رہے ہیں ،اس کے علاوہ رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کڈنی سنٹر میں مریضوں کو ڈائیلاسسز کی جو سہولیات میسر ہیں وہ ملک بھر کے کسی بھی بڑے دائیلاسسز سنٹر سے کم نہیں ہیں میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دن دگتی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اس کے عہدیداران و ممبران اور صاحب ثروت جو ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اللہ انہیں بھی نیکی کے اس کام میں ساتھ چلنے کی مزید استطاعت فرمائے تاکہ ان کے طفیل غیر معیاری پانی سے بیماریوں میں مبتلا ہونے والے ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔