سینیٹر نے چیئرمین پی سی بی سے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ مانگ لیے

اسلام آباد: سینیٹر سعود مجید نے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹ مانگ لیے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امورکے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیداہوگئی جب سینیٹر سعود مجید نے چیئرمین پی سی بی سے لاہور میں شیڈول پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں مانگ لیں۔