اس سے قبل بھی ہر سال تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں فنڈ آتے تھے جو بااثر کرپٹ عملہ ہضم کرجاتا تھا،،ڈاکٹر نصیر

پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر )اس سے قبل بھی ہر سال تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں فنڈ آتے تھے جو بااثر کرپٹ عملہ ہضم کرجاتا تھا،آج ہسپتال کا ماحول پہلے سے بہت بہتر ہے،حکومت کروڑوں روپے جو غریب عوام کے بہتر علاج کے لیے خرچ کر رہی ہے اس پر صرف غریب عوام کا حق ہے،ایم ایس شاہد بیگ کا تبادلہ فوری کینسل کیا جائے تاکہ ہسپتال میں جاری بہتری کا عمل جاری رہے۔ایم این اے راجہ مطلوب مہدی سے مطالبہ۔ڈاکٹرنصیر احمدکھنڈوعہ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کی واحد مرکزی علاج گاہ میں جاری کرپٹ مافیا کے اثرورسوخ کے نتیجے میں ہونے والے ایم ایس شاہدبیگ کے اچانک لاہور تبادلے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چےئر مین یونین کونسل گولپور ڈاکٹرنصیر احمد کھنڈوعہ نے کہاکہ آج ہسپتال کی تزین وآرا ئش اور عمارت کی موسم کے لحاظ سے مرمت کا کام جاری ہے جس پر لاکھوں روپے لاگت آرہی ہے،اس نوعیت کی مکمل تزین وآرا ئش اور مرمت کا کام اس سے قبل پہلے کھبی نہیں ہوا جبکہ ہسپتال کو ہر سال فنڈ ز کی مد میں لاکھوں روپے باقاعدگی سے مل رہے تھے جو کرپٹ عملے کی نظر ہوجاتے تھے،ایم ایس شاہد بیگ ایک سنجیدہ اور مخلص آفیسر ہیں جو انتہائی ایمانداری سے اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں ان کا اگلا ہدف ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز کے لیے اچھی رہائشگاوں کا بندوبست کرنا ہے جو انتہائی ناگزیز ہے کیونکہ نامناسب رہائش کی وجہ سے دوسرے شہروں سے آنے والے ڈاکٹرذ یہاں سے ٹرانسفر کروالیتے ہیں جس سے پنڈدادنخان کی عوام کا بڑا نقصان ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کروڑوں روپے جو غریب عوام کے بہتر علاج کے لیے خرچ کر رہی ہے اس پر صرف غریب عوام کا حق ہے میں عوامی منتخب نمائیدہ ہونے کے ناطے میں ایم این اے راجہ مطلوب مہدی ،ایم پی اے چوہدری نذر گوندل،ضلع چےئرمین راجہ قاسم سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ ایم ایس شاہد بیگ کا تبادلہ فوری کینسل کیا جائے تاکہ ہسپتال میں جاری بہتری کا عمل جاری رہے،اور کرپٹ مافیا دوبارہ اس علاج گاہ کو اپنا مسکن نا بنا لیں،عوام کے وسیع تر مفاد میں شاہد بیگ کا بطور ایم ایس یہاں رہنا انتہائی ضروری ہے۔