دپیکا ساتھی اداکارہ پریانکا سے موازنہ کرنے پر پھٹ پڑیں

ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنا لوہا منوا رہی ہیں لیکن جب ایک انٹرویو کے دوران دپیکا کا موازنہ پریانکا سے کیا گیا تو انہیں بہت ناگوار گزرا۔
بالی ووڈ پرستاروں کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے والی تونک جھونک سے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں، اداکار عوام اور میڈیا کے سامنے تو ایک دوسرے سے لڑائی یا تکرار نہیں کرتے لیکن ان کے بیان یا انداز بیان سے کہیں نا کہیں ان کے درمیان چلنے والی چیقلش کے راز فاش ہو ہی جاتے ہیں۔