رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس

جہلم(محمداشتیاق پال)رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد صابر اور طارق مغل چیئرمین منعقد ہوا جس میں ماہ جنوری میں اخراجات ،ادویات کی فراہمی ،کڈنی کیئر سنٹر و جنرل ہسپتال کی توسیع کے علاوہ روہتاس روڈ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تکمیل اور افتتاح پر تفصیلی بات چیت ہوئی اس موقع پر طارق مغل چیئرمین نے کہا کہ فری ڈسپنسری محلہ خواجگاں میں مزید سہولیات اور کڈنی کیئر اینڈ جنرل ہسپتال ٹھٹھی گجراں کی توسیع اور مریضوں کیلئے مزید سہولتوں پر بات کی اس میٹنگ میں چوہدری محمد صابر صدر،طارق مغل چیئرمین ،ڈاکٹر چوہدری محمد اعجاز ایڈمنسٹریٹر،حاجی منظور حسین سینئر نائب صدر،شاہد مجیدی نائب صدر،توقیر اسلم جنرل سیکرٹری،اشتیاق پال سیکرٹری اطلاعات و نشرعات اور ظہیر الدین اکاؤنٹنٹ نے شرکت کی۔چوہدری محمد صابر نے روہتاس روڈ کے 18ویں واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تکمیل اور افتتاح پر عہدیداران و ممبران کو مبارکباد پیش کی۔