تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا مرکزی گیٹ مریضوں کے لیے کھول دیا گیا

کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان)ایم ایس ڈاکٹر شاہد بیگ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کامین روڈسے متصل عرصہ دراز سے بند مرکزی گیٹ مریضوں کے لیے کھول دیا گیا۔ عوامی حلقوں کا اظہارِ تشکربااثر مافیا نے ذاتی مفاد کے لیے عوامی سہولت کے برعکس مرکزی گیٹ کو تالا لگا رکھا تھا۔متبادل راستہ تنگ اور مین روڈ سے ہٹ کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلی میں واقع ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد بیگ نے عوامی خواہشات اور سہولت کے عین مطابق عرصہ دراز سے بند مین سڑک سے متصل کشادہ اور آسان رسائی والے مرکزی گیٹ کو تمام تر دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کے کھول دیا۔تحصیل بھر کے عوامی حلقوں نے اظہارِ تشکر کیا۔قبل ازیں بعض مفاد پرست عناصر نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے جان بوجھ کر سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر مرکزی گیٹ کو جبری طور پر بند کیا ہوا تھا۔ جس کا برائے راست فائدہ متبادل تنگ راستے والے سائیڈ گیٹ سے متصل میڈیکل سٹورز مالکان سمیت پرا ئیویٹ کلینکس چلانے والوں کو ہو رہاتھا۔کیونکہ اسی گیٹ کے بہانے میڈیکل سٹورز اور کلینکس کی مفت میں پبلسٹی ہو رہی تھی۔مرکزی گیٹ کے کھلنے سے پارکنگ کا مسئلہ بھی نہیں رہا۔۔