عوام کی نظریں عدالت پر لگی ہو ئی ہیں پانامہ لیکس کا فیصلہ کو ئی عام فیصلہ نہیں ہوگا ،چوہدری زاہد اختر

جہلم(عبدالغفوربٹ)عوام کی نظریں عدالت پر لگی ہو ئی ہیں پانامہ لیکس کا فیصلہ کو ئی عام فیصلہ نہیں ہوگا یہ فیصلہ پاکستان کی ترقی کاتعین کرے میں گاآئندہ کو ئی بھی لٹیرا عوامی پیسہ با ہر لے جا نے میں کا میاب نہیں ہو گا عام آدمی سے لے کر وزیر اعظم تک سب قانون کی نظر میں برابر ہیں۔ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف جہلم چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ پانامہ لیکس کے فیصلہ محفوظ ہو چکا ہے چوروں اور لٹیروں کے احتساب کے دن قریب آگئے ہیں عوام کی نظریں عدالت پر لگی ہو ئی ہیں یہ فیصلہ کو ئی عام فیصلہ نہیں ہوگا بلکہ یہ فیصلہ پاکستان کی ترقی کاتعین کرے گا۔اگر چوروں کو بے نقاب کر نے میں کا میاب ہو ئی تو کو ئی بھی لٹیرا عوامی پیسہ با ہر لے جا نے میں کا میاب نہیں ہو گا ۔پی ٹی آئی نے چوروں ،لٹیروں کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے اپنا فرض پورا کر دیا ہے کیو نکہ کرپشن اور کر پٹ ما فیا کے خاتمے کے بغیر ترقی کا عمل نا گزیر ہے ۔۔انہو ں نے کہا کہ بڑے چوروں اور ڈاکو ؤں پر قانون کی گرفت جب تک مضبو ط نہیں ہو گی پر امن اور خو شحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں ۔عام آدمی سے لے کر وزیر اعظم تک سب قانون کی نظر میں برابر ہیں کیو نکہ مجرم چاہے کتنا ہی با اثر ،طا قتور اور بڑے عہدے پر فائز کیو ں نہ ہو قانون کی نظر میں وہ مجرم ہے اور سزا کامستحق ہے۔چوہدری زاہد اختر نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور عوامی حقوق کے لیے پی ٹی آئی کا مشن جاری ہے اور ہم کرپشن جیسے نا سور کا جڑ سے خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔