ایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی(آفاق)کیزیراہتمام ٹیولب ہوٹل جہلم میں دو روزہ میگاایجوکیشن اکسپوکا انقعاد

جہلم(محمد نبیل حسن )ایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی(آفاق)کیزیراہتمام ٹیولب ہوٹل جہلم میں دو روزہ میگاایجوکیشن اکسپوکا انقعاد کیاگیا۔جس کےآرگنائزرحسن فاروق اور حافظ محمداحسن تھے۔اس میگاایونٹ میں حسن قرات،حسن نعت،ملی ترانے،پوسٹرمیکنگ،مضمون نویسی،تقریر،ٹیبلو،ایک سوال ایک جواب اور آرٹ اینڈ سائنس ماڈل کی نمائش کے مقابلہ جات شامل تھے۔اس ایونٹ کا باقائدہ آغاز ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرجہلم عثمان سندھواور آفاق کیزونل ہیڈنمیرحسن مدنی نیاپنیدست مبارک سے فیتہ کاٹ کرکیا۔ان مقابلہ جات میں دینہ،جہلم،سوہاوہ اور سرائے عالمگیر سے پچاس سے زائد سکولوں میں سے تین سو سے زائد طلباء4 وطالبات نے حصہ لیا۔ایونٹ کے دوسرے روز نتائج کا اعلان کیاگیا۔حسن نعت پرائمری حصہ میں دارا رقم سکول سول لائن پہلی العصرسکول سسٹم بڑاگواہ کیمپس دوسری دارا رقم روہتاس روڈ جب کہ سائنس ماڈل پرائمری میں پیس انٹرنیشنل جہلم پہلی العصرسکول سسٹم بڑاگواہ دوسری اور ایمز سکول جہلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی میاں اسلم (نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان )ڈاکٹر تصور حسین مرزا(صدر پریس کلب جہلم)ملک افتخار(جنرل سیکرٹری آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن)سلمان طاہر(ڈین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات یونیورسٹی تھے۔تقریب کےآخرمیں پوزیشن ہولڈرزمیں مہمانان گرامی اور عبدالقدوس نے انعامات تقسیم کئے۔اس تقریب میں بیسٹ ٹیچرز اور پرنسپلز کوبھی اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا