روزنامہ جذبہ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خلیل کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی صدمہ ہوا ہے،ارشد محمود

جہلم(عبدالغفور بٹ)روزنامہ جذبہ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خلیل کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی صدمہ ہوا ہے اللہ کریم ان کو جنت النعیم میں جگہ دیں،جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر و ڈسٹرکٹ 305این 2کے انڈوز ڈسٹرکٹ گورنر لائن ارشد محمود،زون چیئرپرسن جہلم لائن محمداسحاق ڈار،سابق صدر جہلم پریس کلب و کلب سیکرٹری جہلم رائل لائنز کلب لائن عبدالغفور بٹ نے ڈاکٹر محمد خلیل سے والدہ محترمہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ارشد محمود نے کہا کہ ہم ڈاکٹر محمد خلیل کی صحافتی خدمات کے معترف ہیں کہ انہوں نے صحافتی پودا جہلم میں لگا کر صحافت کے شجر سایہ دار کو پروان چڑھایا ،ان کی ان خدمات کی وجہ سے جہلم کی علاقائی خبروں سے لوگ اندرون ملک اور بیرون ملک مستفید ہو رہے ہیں۔ آخر میں انہو ں نے ڈاکٹر خلیل احمد کی والدہ محترمہ کیلئے ایک اجتماعی دعا کرائی جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ و مغفورہ کی منزلیں آسان فرمائے اور جنت النعیم میں جگہ عطا فرمائے۔