ملک بھر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ملک بھرمیں آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں سائٹ اے تھانے کی حدودمیں دہشت گردوں کی اطلاع پر پولیس نےقبرستان میں چھاپا مارا جہاں چھپے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت صاحب زادہ اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سوات یاسر سواتی گروپ سے ہے جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوا ہے۔