مری ہائیکورٹ راولپنڈی سنگل بنچ کی طرف سے مری میں تعمیرات کی اجازت دینے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے تعمیرات پر حکومت پنجاب کے فیصلے کو درست قرار دیا

مری( عثمان علی سے)مری ہائیکورٹ راولپنڈی سنگل بنچ کی طرف سے مری میں تعمیرات کی اجازت دینے کے فیصلے کو ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈبل بنچ نے معطل کرتے ہوئے تعمیرات پر حکومت پنجاب کے فیصلے کو درست قرار دیا سنگل بنچ کے فیصلے کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،ڈی سی اوراولپنڈی اور ٹی ایم اے مری نے ڈبل بنچ میں چیلنج کررکھا تھا جس پر گذشتہ دن ڈبل بنچ کے جسٹس امیر بھٹی اورجسٹس عاطر محمود نے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کردیا،مری میں 2008 سے ہرقسم کی تعمیرات پر مکمل پابندی ہے حکومت پنجاب نے ملکہ کوہسار مری کے حسن کو تباہ کرنے اوربے ہنگم تعمیرات کے باعث مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر مکمل پابندی لگائی تھی جسکے بعد متاثرہ افراد نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کررکھا تھا جس پر سنگل بنچ نے تعمیرات پرپابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اس فیصلے کیخلاف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،ڈی سی اوراولپنڈی اور اورٹی ایم اے مری نے ڈبل بنچ میں چیلنج کیا جس پر گزشتہ دن سماعت کے بعد ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈبل بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کو منگل کے دن سماعت کے بعد معطل کردیا ہے ۔