میجر اکرم شہید لائبریری ہال جہلم میں ادارہ ادب افروز جہلم کی ماہانہ ادبی نشست

جہلم(عبدالغفور بٹ)میجر اکرم شہید لائبریری ہال جہلم میں ادارہ ادب افروز جہلم کی ماہانہ ادبی نشست بزرگ شاعر ریاض انورؔ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔رحمت اللہ جاویدؔ مہمان خصوصی تھے اور نظامت کے فرائض احسان شاکرؔ نے انجام دیے۔ان کے علاوہ اقبال ناظرؔ ،ایم ایم یادشؔ ،رفعت یاسمینؔ ،اعجاز میرؔ اور محمد اشفاق حیدر نے شرکت کی۔اعجاز میرؔ نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا اور نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت محمد اشفاق حیدر اور رحمت اللہ جاویدؔ نے حاصل کی ۔اس کے بعد حاضر شعرا نے کلام پیش کیا۔