ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ،

کھیوڑہ ( راجہ فیاض الحسن) ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ، تین نوجوان زخمی۔تفیلات کے مطابق کھیوڑہ پنڈدادن خان روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم ہو گیا۔ اس تصادم کے نتیجہ میں کھیوڑہ کے رہائشی تین نوجوان زخمی ہو گئے۔ مسمی راشد ولد بشیر کے بارے مں بیان کیا جاتا ہے کہ اس کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں ۔ جب کہ رضوان اور عارف شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تینو ں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال پنڈ دادن خان میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ٹرک نمبر C Peshawer 9351 کو اس واقع کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ جو موقع سے فرار ہو گیا تھا تاہم بعد میں شہر کے نوجوانوں نے ٹرک اور عملہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔