وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو متفقہ طور پر صدر منتخب ہونے پر لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر

مری(عثمان علی سے)مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مری سٹی کی جانب سے لوئر بازار مری میں بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کایا گیا اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں شفیق وانی ،عمران بٹ،راشد غنی اور دیگر نے کہا کہ میاں محمدنواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتما د کا اظہار کیا گیا اور پاکستان کی ترقی کیلئے میاں محمدنوا زشریف کی قیادت کو لازملزوم قرار دیا گیا ہے اس موقع پر کارکنوں نے میاں محمد نوا زشریف کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت تندرستی اور طویل زندگی عطا کریں تاکہ وہ اسی طرح وطن پاک کی خدمت کرسکیں اس موقع پر شیخ یونس ایوب،آصف میر ،سلیم جنجوعہ ،راجہ طاہر صابر کے علاوہ بڑی تعداد میں لیگی کارکن بھی موجود تھے۔