تھانہ دینہ کے مشہور قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سنا دیا

جہلم(عبدالغفوربٹ)تھانہ دینہ کے مشہور قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سنا دیا،صالح محمد اور عاصم محمودکو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا۔تفصیلات کے مطابق جہلم تھانہ دینہ کے مشہور قتل کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان صالح محمد اورعاصم محمود کا فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گزشتہ روز سناتے ہوئے صالح محمد کو34سال عمر قید اورعاصم محمود کو64سال عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی ،ملزمان نے دو سال قبل 8سالہ بچی کو زیادتی کے بعد پتھر مار کر قتل کر دیا تھا۔