ایس ایچ او تھانہ سٹی جہلم کی منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلرز سے میٹنگ

جہلم(عبدالغفوربٹ)ایس ایچ او تھانہ سٹی جہلم کی منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلرز سے میٹنگ،ملکی حالات کے پیش نظر مشاورت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی جہلم انسپکٹر عمران بیگ نے گزشتہ روز جہلم کے منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلرز کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نے شہر میں عارضی کرایہ داری کے معاملات ،ملکی حالات ،جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کے موثر حکمت عملی بنانے کے لیے مشاروت کی ،موجودہ ملکی صورتحال میں اداروں کے تعاون میں عام آدمی کے فرائض زیر بحث لائے گئے ،کونسلرز نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔