جلالپورشریف کے علاقہ ڈھیری پیراں دربار پر آنے والی ایک اور حوا کی بیٹی حبس کا نشانہ بن گئ

جلالپورشریف(عمران حیدر ببلی+ڈاکٹرطارق)جلالپورشریف کے علاقہ ڈھیری پیراں دربار پر آنے والی ایک اور حوا کی بیٹی حبس کا نشانہ بن گئ ،)تفصیلات کے مطابق ریجانہ کوثر دختر محمد اسلم سکنہ میرپور نے تھانہ جلالپورشریف میں درخواست دی کہ میں 22تاریخ بروز بدھ اپنے گھر میرپور سے ڈھیری پیراں آئی میری بیٹی کو کیڑے نے سونگ لیا تھا اور میں مرچے دم کروانے کے لیے آئی ہوئی تھی اور اپنے گھر سے تھوڑا دیر سے نکلنے کی وجہ سے مجھے دیر ہوگیااور شام کے وقت ڈھیری پیراں بس سٹاپ پر کھڑی تھی کہ ایک شخص سے میں نے پو چھا کے جہلم جانے والی کوئی گاڑی مل جائے گئ تو اس شخص نے کہا اس وقت کوئی گاڑی نہیں ملے گی لہذا میرے پاس گاڑی ہے اور یہ میرا ساتھ ہی گھر ہیں اور میرا نام محمد تنویر ہے میں سستا بازار لگتا ہوں اور میں جہلم ہی جارہا ہوں آپ میرے ساتھ ہی بیٹھ جائے میں آپ کو جہلم اوتار دوگا،مجھے دیر ہونے کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی کے میرے بچے گھر پر اکیلے ہیں اور میں گاڑی میں بیٹھ گئ اوراس کے ساتھ دو افراد اور بھی تھے اور جب گاڑی اس نے الٹی طرف موڑی تو میں نے کہا کہ جہلم تو اس طرف ہے تو اس نے کہا پٹرول پمپ سے ڈلوا کر چلتے ہیں کچھ دیر گاڑی چلنے کے بعد میں نے کہا کہ پیٹرول پمپ تو گزر گیا ہے تو تم مجھے کہا لے کر جارہے ہوں میں شورکرنے لگی تو اس نے پستول نکال کر کہا اگر کوئی حرکت کی یا شور کیا تو تم کو جان سے مار دوگا میں خوف اور ڈرکی وجہ سے خاموش ہوگی اور گاڑی نے مین روڈ چھوڑ دیا اور کچے راستوں سے ہوتی ہوئی ایک حویلی میں لے گے حویلی کے اندر ایک ہی کمرہ تھا ان تینوں نے میرے ساتھ زبردستی زنا کیا اور میں منت سماج کرتی رہی مگر انہوں نے میری ایک نہ سنی اور کہا کے اگر شور کیا تو یہی گولی مار دوگا،اور صبح اندھیرے میں مجھے جلالپور سٹرک پر اوتارکر فرار ہوگے،۔اور تھانہ جلالپورشریف نے نامزد ملزم محمد تنویر سکنہ ڈھیری پیراں کے خلاف376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا،،،