ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 پر کال کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیں،نصر اقبال

ملکوال(نامہ نگار)گردونواح میں کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر فوری طور پر پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 پر کال کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا جائے تاکہ کم سے کم وقت میں ممکنہ ذرائع کے ساتھ شکایت کا ازالہ کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انچارج پٹرولنگ پوسٹ ساہی موڑ نصر اقبال نے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے تحت مقامی سکول کے طلبا اور اساتذہ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال میں ہر ذی شعور پر لازم ہے کہ اپنے آس پاس کے حالات سے باخبر رہے اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائے۔بعد ازاں نصر اقبال نے ملکوال تا منڈی بہاؤالدین روڈ پر ڈرائیور حضرات کو محتاط ڈرائیونگ اور شام کے بعد لائٹیں مدہم رکھنے کے حوالہ سے بھی ہدایات دیں۔