دہشت گردی کو کچلنے کے لئے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں،کرنل(ر)شوکت اقبال مرزا

جہلم (مرزا فیاض اشرف خورد) دہشت گردی کو کچلنے کے لئے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اسلام امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے دہشتگردی کی کاروائیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے بد ترین دشمن ہیں موجودہ حکومت تماشائی کا کردار ادا کرہی ہے موجودہ حکومت کا کام ہے کہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دے پورے ملک میں ایسے عناصر کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کوئی مذہب انسانیت کے قتل کی اجازت نہیں دیتا دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور نہ ہی دہشتگرد انسان کہلانے کے لائق ہیں وطن عزیز میں حالیہ دہشتگردی کی وارداتیں قابل افسو س ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد وں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیا جائے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے پوری قوم پریشان حال ہے ہر آنکھ اشکبار ہے اور ہر مسلمانی دل افسردہ ہے رہنما پاکستان تحریک انصاف کرنل (ر) شوکت اقبال مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عوام کا خون بہا رہے ہیں اور بے گناہ لوگوں کو خون میں نہلا رہے ہیں اور موجودہ حکومت ٹس سے مس بھی نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی عوام کی حکمرانوں کی کوئی ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف آج پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہر آدمی کو دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے اپنے حصے کا فرض اور کردار ادا کرنا ہو گا دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے پاکستانی مسلمانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے