میڈیا کی خبروں پر ایکشن مری امپروومنٹ ٹرسٹ میں چوری کے ذریعے لگائی گئی پانی کی پائپ لائن کو اکھاڑ دیا گیا

مری(عثمان علی سے)میڈیا کی خبروں پر ایکشن مری امپروومنٹ ٹرسٹ میں چوری کے ذریعے لگائی گئی پانی کی پائپ لائن کو اکھاڑ دیا گیا سیکرٹری مری امپروومنٹ ٹرسٹ عارف اللہ خان کی ہدایت پر مری امپروومنٹ ٹرسٹ عملے نے منگل کے دن صوفی خالد کی طرف سے غیر قانونی اور چوری کا راستہ اختیار کرتے ہوئے مین واٹر ٹینک سے پانی کی لائن لگا رکھی تھی اسے ختم کردیا میڈیا میں اس معاملے کو لائے جانے کے بعد اس پر فوری سخت ایکشن لیا گیا اور آئندہ ایسا کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ۔