شہید ذوالفقار بھٹو نے پھانسی قبول کر لی مگر کسی آمر سے معافی نہیں مانگی،عابد حسین شاہ

جہلم (سید نعمان شاہ بخاری) شہید ذوالفقار بھٹو نے پھانسی قبول کر لی مگر کسی آمر سے معافی نہیں مانگی شہید قائد پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ملک کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے پیپلز پارٹی نے عوام کے لئے جمہوریت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں حق سچ کی بات پر ڈٹ جانا پیپلز پارٹی کے قائد شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے ہی سکھایا ہے پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو شہیدوں اور غازیوں کی ہے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید عابد حسین شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کی نظر بندی تحریک کشمیر کے خلاف سازش ہے حکمران ٹرمپ اور مودی کو خوش کرنے کے لئیپاکستان کے ساتھ غداری کر رہے ہیں حافظ سعید پر پابندی اور نظر بندی تحریک کشمیر کے خلاف گھناؤنی سازش اور اور کشمیری مسلمانوں کی تحریک کا خون بیچنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کے حکمران ہوش کے ناخن لیں کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے انہوں نے کہا کہ امریکی دہشت گرد ٹرمپ اور ہندوستان دہشتگرد مودی کو راضہ رکھنے کے لئے حکومتی اقدامات مکروہ ہیں ہم حافظ سعید کی نظر بندی کی پر زور مذمت کرتے ہیں کشمیری بہادرد عوام نے سکھوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اب اس وقت سفاک ہندؤں سے بھی مقابلہ کر رہے ہیں کشمیر عوام نے ہمیشہ آزادی کشمیر کے لئے قربانیاں دی ہیں اصل میں پاکستان کا رشتہ کشمیر کے ساتھ بڑے بھائی جیسا ہے اور کشمیر سچ میں چھوٹا بھائی ہے پاکستان کی عوام نے ہمیشہ کشمیر کا دکھ اپنا دکھ سمجھا ہے مگر حکمرانوں کو سمجھ نہیں آ رہی ہے یہ صرف مودی سرکار کو خوش رکھنے کی کوشش میں مصرودف ہیں کیونکہ موجودہ حکمرانوں کی ملیں انڈیا میں چل رہی ہیں اس وجہ سے کشمیر کی آزادی کا مسئلہ پس پشت ڈال رکھا ہے حالانکہ کشمیر تو پاکستان کی شہ رگ ہے