فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے ان شعبہ جات سے وابستہ ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے

جہلم(بیورورپورٹ)حکومت پنجا ب کی ہدایات کے مطابق فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے ان شعبہ جات سے وابستہ ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ،رجسٹریشن کے بعد متعلقہ ڈو یژن راولپنڈی کے فنکاروں کونقدی انعامات سے نوازہ جائے گا۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان احمد سندھو نے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے فلم، ٹیلی وژن، ریڈیو، تھیٹر، موسیقی،مجسمہ سازی، پینٹنگ،ڈانس، خطاطی اور ان جیسے دیگر شعبہ جات سے وابستہ فنکاروں سے کہا ہے کہ وہ رجسٹریشن فارم کے حصول کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس سول لائن روڈ ، نزد نادرا دفتر جہلم ، فون نمبر0544-276346 پر رابطہ کریں۔ رجسٹریشن کا عمل09 مارچ 2017 تک جاری رہے گا۔ تمام آرٹسٹ حضرات حکومتی اطلاع کے مطابق ترتیب دی جانے والی فہرستوں میں اپنا اندراج یقینی بنائیں تا کہ آئندہ آنے والی سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے ۔