اے ڈی سی ر ا حمر نائک کی ڈی سی آفس کمیٹی روم میں وومن ڈے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو تفصیلی بریفنگ

جہلم(عبدالغفوربٹ)ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کی ہدایت پر اے ڈی سی ر ا حمر نائک نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں وومن ڈے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر احمرنائک کا کہنا تھا کے خواتین کسی بھی معاشرے کا اہم جز ہونے ساتھ ساتھ سوشل سیکٹر کو مکمل بنانے میں اہم قردار ادا کرتی ہیں اور ان کوبا اختیار بنانے کے لئے ہر شہری کی اولین ترجیحی ہونی چاہے۔ اس خاص دن کو منانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ جہلم تمام تر وسائل بروئے کارلا رہی ہے ،حکومتی سطح پرمیاں محمد شہباز شریف کا وومن آن ویلز پروجیکٹ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ایک مثبت قدم ہے جبکہ دوسری جانب وومن پروٹیکشن بل بھی خواتین کو حقوق فراہم کرنے میں سازگارثابت ہورہا ہے ۔ جہلم کی انتظامیہ اس دن سیمینار منعقد کروا کے خواتین پر ہونے والے تشدد کا دفع کرے گی۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی کاشف محمد علی، سی ای او ایجوکیشن انور فاروق، سی ای او ہیلتھ کپٹن محمد آصف، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر تنویر ہمایوں کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔