سابق صدر خواتین ونگ پی پی پی رخسانہ کوثر کی جانب سے مقامی سکول کیلئے واٹر کولر کا تحفہ،

جہلم (اصغر علی مرزا) سابق صدر خواتین ونگ پی پی پی رخسانہ کوثر کی جانب سے مقامی سکول کیلئے واٹر کولر کا تحفہ، سالانہ نتائج کی تقریب میں انعامات بھی تقسیم کئے، تفصیلا ت کے مطابق سابق صدر پی پی پی خواتین ونگ رخسانہ کوثر نے گزشتہ روز مقامی سکول عبداللہ پبلک سکول دلاور میں سالانہ تقریب انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اور امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے ، جبکہ گرمی کے موسم میں طلبا کیلئے سہولت فراہم کرنے کیلئے قیمتی واٹر کولر بطور تحفہ سکول کو پیش کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے اور نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہم سب کا فرض ہے اور اس فرض کی ادائیگی کیلئے ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے ۔