حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنا نے میں بری طر ح ناکام ہوچکی ہے،چوہدری زاہد

جہلم(عبدالغفوربٹ)پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنا نے میں بری طر ح ناکام ہوچکی ہے ۔امن و امان قائم رکھنے کے دعوے کھوکھلے نکلے ہیں دہشت گردو ں کی پے در پے کا روائیو ں سے عوام میں خوف و ہراس پا یا جا رہا ہے ۔چوہدری زاہد اختر کا کہنا تھا کہ امن و امان کی دعویدار حکومت نے لا ہور میں PSLکے فا ئنل میچ کے لیے 17ہزار اہلکار سیکورٹی پر تعینات کئے ہیں ۔اس ملک کا حال یہ ہے کہ کو ئی بڑا ایونٹ کر نے کے لیے سکو لو ں ،کا لجو ں اور دیگر اداروں کو چھٹی دے دی جاتی ہے عوام کو سخت اذیت سے دو چار کیا جا تا ہے ۔چو ہدری زاہد اختر نے کہا کہ حکومت بری طر ح نا کام ہو چکی ہے اس کو فورا مستعفی ہوجاناچاہیے ۔