گیس سروے مکمل بہت جلد روہتاس روڈ وارڈ نمبر 36 سے گھر مالہ تک گیس کی فراہمی کی خوشخبری دی جائے گی ،مرزا ظفرجرال

جہلم(سید نعمان شاہ بخاری) گیس سروے مکمل بہت جلد روہتاس روڈ وارڈ نمبر 36 سے گھر مالہ تک گیس کی فراہمی کی خوشخبری دی جائے گی مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بزرگ سیاسی رہنما چوہدری خادم حسین آف گھر مالہ کی ایک اچھی کاوش تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 36روہتاس روڈ سے گھر مالہ تک سوئی گیس کا سروے کیا گیا اور نقشہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ مجاہدہ آباد اور مخدوم آباد کو بھی سروے ہوا اور نقشہ تیار کر لیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر وارڈ نمبر 36مرزا ظفر اقبال جرال اور چوہدری ضیا القمر گجر وائس چیئرمین یونین کونسل گھرمالہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے وعدے پورے کرے گی سوئی گیس کا مسئلہ حل ہونے کے بعد ہم آب نکاسی کا بھی مسئلہ حل کریں گے انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کے کے سروے کے دوران وائیس چیئر مین یونین کونسل گھر مالہ چوہدری ضیا ء گجر بھی سروے ٹیم کے ہمراہ تھے سروے ٹیم نے گھر مالہ، مجاہدہ آباد ،مخدوم آباد ۔رشہد آباد،حسن آباد ،جمیل ٹاؤن صادق آباد اور مرزا آباد روہتاس روڈ کا بھی سروے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد اپنے علاقہ کی عوام کو سوئی گیس فراہمی کی خوش خبری دی جائے گی اور مسلم لیگ (ن) نے جو وعدے کئے ہیں ان کے مطابق تمام کام مکمل کر کے عوام سے وعدہ وفا کریں گے انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی کاموں میں ہمارے بزرگ سیاستدان ایم این اے چوہدری خادم حسین آف گھر مالہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور ہم اپنے بزرگ سیاستدان چوہدری خادم حسین اور مسلم لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں