شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے،پاک فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر راجہ فیاض حسین شہید کو آبائی گاؤں سپرد خاک کر دیا گیا

گزشتہ روز مسرور ائیر بیس سے اڑان بھرنے والا طیارہ نیول بیس میں گر کر تباہ ہو گیا تھا ، طیارہ تربیتی مشن پر تھا،جنازے میں سیکڑوں افراد کی شرکت ،
پنڈ دادنخان( عابد قریشی )شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے گزشتہ روز کراچی کے علاقے ماری پورمیں فضائی حادثہ پیش آیا،پاکستان ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ پائلٹ شہید،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ماری پور فضائی حادثہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان ائیر فورس کے طیارے نے تربیتی مشن کے لئے مسرور ائیر بیس سے اڑان بھری لیکن اڑان کے کچھ ہی دیر بعد یہ طیارہ نیول بیس میں گر کر تباہ ہوگیا اور طیارہ کا پائلٹ ونگ کمانڈر راجہ فیاض حسین شہید ہوگیا ، شہید ونگ کمانڈر راجہ فیاض حسین بھیلوال تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم کا رہائشی تھا، شہید راجہ فیاض کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں بھیلوال تحصیل پنڈ دانخان میں ادا کی گئی،شہید راجہ فیاض کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، شہید راجہ فیاض کے والد راجہ اظہار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے کہ جس نے ملک کی خدمت اور دوسرے لوگوں کی جان بچانے کی خاطر اپنی جان قربان کر دی، نمازِ جنازہ میں پاک فضا ئیہ کے اعلی افسران ،سماجی ، سیاسی، مذہبی شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیا ت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد پاکستان ائیر فورس کے دستے نے شہید راجہ فیاض کو سلامی اور سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں بھیلوال تحصیل پنڈدادنخان میں سپرد خا ک کردیا، ذرائع کے مطابق ونگ کمانڈر راجہ فیاض حسین نے دوسروں کی جان بچانے کی خاطر اپنی جان قربان کر دی،شہیدراجہ فیاض طیارے کوآبادی سے دورمیدانی علاقے میں لے گیا، خود طیارے میں نکلنے سے کامیاب تو ہو گیامگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگیا،پاک فضائیہ حکام نے انکوائری بورڈ کوحادثے کی تفتیش کا حکم دے دیا۔