نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی (کھاریاں) میں انسدا دہشتگردی کے کورس کی مشترکہ پاسنگ آؤ ٹ

پاک فوج دہشتگردی کو ختم کرنے میں کامیاب فورس ہے جس کا جیتا جاگتا ثبوت آپریشن ضرب عضب ہے (وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک)
دہشت گردی کی جنگ سیکورتی فورسز کے 5000سے زائد جونواں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا (لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کمانڈر منگلا کور )
جہلم ( نمائندہ جہلم جیو.ڈاٹ کام ) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی (کھاریاں) میں نیشنل انٹنٹگر یٹڈ کورس اور خیبر پختونخوا کی پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے کورس کی مشترکہ پاسنگ آؤ ٹ کی سادہ مگر پروکار تقریب منعقد ہوئی ۔ انسدا دہشتگردی کی تربیت کے حوالے سے عملی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں انتہائی مطلوب ہدف کے خلاف کاروائی ،مغویوں کی بازیابی اور دشمن اور دہشت گردوں کے مضبوط گڑھ کو فتح کرنا شامل تھا ۔
پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ساتھ مختلف سیکورٹی اداروں نے اس تربیتی مظاہرے میں حصہ لیا۔لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کمانڈر منگلا کور نے بتایا کے دہشت گردی کی جنگ سیکورتی فورسز کے 5000سے زائد جونواں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جبکہ 17000سے زائد زخمی ہوئے صرف ضرب عضب میں 500آفیسرز اور سولجر شہید اور 2000سے زائد زخمی ہوئے وطن عزیز کی خاطر جان قربان کر دینے میں سپاہ کا فخر، قوم کا وقار پر ہماری نسلوں کے تحفظ کی ضمانت ہے قوم کی مضموعی قربانیاں کسیے سے کم نہیں ہیں ۔ اب تک ساٹھ ہزار سے زائد لوگ دہشت گردی کی نذرہو چکے ہیں ۔ انہی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے ک آج ہمیں اپنے ملک میں امن وا مان اور ترقی کے واضح آثار نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے شہید کا رتبہ نہ صرف اللہ کے نزدیک بہت بلند ہے بلکہ پوری قوم شہدا کی ممنون ہے جو اپنا خون پاک سر زمین کی آبیاری کرتے ہیں ۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کورسز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو گولڈ میڈل پہنائے ۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لئے اس تربیتی پروگرام کو خوب سراہا اور تمام فورسز کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کے پاک فوج دہشتگردی کو ختم کرنے میں کامیاب فورس ہے جس کا جیتا جاگتا ثبوت آپریشن ضرب عضب ہے ۔ انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پاکستان میں امن امان کی بہترصورتحال کے پیش نظر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔
تقریب میں سینئر فوجی اور سول حکام ،فوجی افسران اور میڈیا کے نمایندوں نے شرکت کی ۔