محکمہ زراعت (توسیع) جہلم کی زیر نگرانی جڑی بوٹی مارمہم کا افتتاح

جہلم(عبدالغفوربٹ) محکمہ زراعت (توسیع) جہلم کی زیر نگرانی جڑی بوٹی مارمہم کا افتتاح محکمہ زراعت توسیع ضلع جہلم رواں سال 4سے 12مارچ 2017کو جڑی بوٹی مکاؤ مہم کا آغاز کر رہا ہے ۔جس کی افتتاحی تقریب 4مارچ 2017دن 11بجے ضلع کونسل حال میں منعقد ہو گی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ضلعی کونسل چیئر مین راجہ قاسم علی خان ہوں گے ۔ اس تقریب میں جڑی بوٹیو ں کی اہمیت اور ان کے انسداد کے فوائد اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی جائیگی۔ مذکورہ تقریب کے بعد ایک واک کا انتظام بھی ہو گا اور جڑی بوٹیوں کے مناسب تدارک کے لیئے لٹریچر بھی تقسیم کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر اس سلسلے میں اجتماعات /سیمینار ہوں گے ۔جس میں تمام طبقہ ہائے زندگی سے لوگ شریک ہوں گے اور سکولوں،کالجوں اور تعلیمی اداروں میں جڑی بوٹیوں کی اہمیت اور ان کے مناسب تدارک کے بارے میں لیکچرز کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔