ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمدتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کی ہدایت پر ضلع جہلم میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں زاہد محمود اے ایس آئی تھانہ سٹی نے ملزم لیاقت علی ولد محمد نواز سکنہ محلہ اسلام پورہ سے 5لیٹر شراب،شعیب اصغر اے ایس آئی انچارج چوکی کینٹ ملزم وسیم اصغر ولد محمد اسلم سکنہ مشین محلہ نمبر2جہلم سے 5لیٹر شراب ،محمد الطاف اے ایس آئی تھانہ صدر نے ملزم محمد عمران ولد غلام حسین سکنہ کھائی کوٹلی سے 6لیٹر شراب،انسپکٹر طارق بن عزیز ایس ایچ او تھانہ للٰہ اور شہباز حسین ایس آئی نے ملزم ذیشان عباس ولد ظہیر عباس سکنہ کھیوڑہ سے 120گرام چرس،فضل ربی ولد نذر محمد سکنہ چوآسیدن شاہ ضلع چکوال سے 110گرام چرس،ملزم کریم اللہ ولد حاجی امین سکنہ چوآسیدن شاہ ضلع چکوال سے 5گرام چرس برآمد کی ہے۔عمران امجد اے ایس آئی تھانہ چوٹالہ نے محمد نواز ولد محمد شفیق سکنہ جہانگیر جہلم ،فیاض احمد اے ایس آئی تھانہ سوہاوہ نے ملزم داؤد زمان ولد محمد زمان سکنہ کریم بخش سوہاوہ کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر گرفتار کر لیا اور تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔