عشق رسول ﷺ ایمان کا بنیادی حصہ اور زندگی کا سرمایہ ہے،پیر سلطان فیاض الحسن قادری

للِہ ( نور چغتائی سے )الحاج صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے کھیوڑہ ماڈرن کالونی میں محفل جشن باہو سے خطاب میں کہا کہ عشق رسول ﷺ ایمان کا بنیادی حصہ اور زندگی کا سرمایہ ہے تحفظ ناموس رسالت ﷺ دین کی سربلندی اور استحکام وطن کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے سیون شریف میں زائرین پر ،لاہور سانحہ میں شہریوں اورپشاور سانحہ میں معصوم بچوں پر حملہ کرنے والا کبھی بھی مسلمان نہیں ہو سکتا پاک آرمی کا ضرب عضب آپریشن کامیاب ہونے کے بعد اب ملک بھر میں ردالفساد آپریشن جاری ہے پاک آرمی اور حکومت ملکر ملک بھر سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرینگے انھوں نے مزید کہا کہ نماز دین کا ستون ہے سب کو پانچ وقت نماز پڑھنے کی پابندی کریں عشق رسول ﷺ ایمان کا بنیادی حصہ اور ہماری زندگی کا سرمایہ ہے مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا سب کو تمام تر مفادات بھلا کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنانا ہو گا آخر میں ملکی سلامتی و امن بھائی چارے کے لیے خصو صی دعا کی محفل میں تحصیل بھر سے عاشقان رسول نے شرکت کی پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے شہر میں مریدین سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔