جیکب آباد تھیم برادری کے چار افراد قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،سابق صدر چیمبر جہلم

جہلم(عبدالغفور بٹ)جیکب آباد تھیم برادری کے چار افراد قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کااظہار سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مہر محمد الیاس عامر تھیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں گورنمنٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔جکھرانی اور کمبرانی قبیلوں کے لوگوں نے ملکر ہماری برادری پر یہ اتنا بڑا ظلم ڈھایا ہے یہ واقعہ جس جگہ کا ہے اس کانام قصبہ تھیم والا سے ظاہر ہوتا ہے،یہ قصبہ تھیم ا جٹ برادری کی ملکیت تھا ،زرعی زمین کے تنازعے پر جکھرانی اور کمبرانی دونوں قبیلوں نے ملکر تھیم برادری کے لوگوں پر اچانک ظلم کیا اور اس جھگڑے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور سات افراد شدید زخمی ہو گئے،میں اپنی تھیم برادری اور قبیلے کے سردار عبدالغفار خان سے دلی ہمدردی کااظہار کرتا ہوں اور یہ بتانا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ زرعی رقبہ جس پر یہ جھگڑا ہوا ہے اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے یہ زرعی زمین سردار عبدالغفار خان تھیم تی ایم او جیکب آباد کے والد سردار عبدالرزاق خان تھیم( سابقہ وزیر بلدیات پاکستان) کی ملکیت تھی کافی عرصہ پہلے پیرل شاہ سے یہ رقبہ خرید گیا تھا میں اپنی تھیم برادری اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور اس واقعہ کے اصل ملزمان کو جلدازجلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔