حصیل پنڈدادنخان کی محرومیاں دور کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،ارسلان نواز

للِہ ( نور چغتائی سے )ہم مسلم لیگی ہیں پارٹی میں کارکن کی حیثیت سے انشاء اللہ 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن حلقہ PP27 سے ٹکٹ کے لیے درخواست دوں گا ن لیگ کا ٹکٹ لے کر الیکشن لڑنا ہر پارٹی ورکر کا حق ہے تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیاں دور کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان ارسلان نواز مارتھ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انھوں نے کہا کہ پارٹی کے ہر جائز فیصلے کو تسلیم کرونگا مسلم لیگ ن نے کبھی بھی نوجوانوں کو نظر انداز نہیں کیا اس لیے سامنے آیا اور انشاء اللہ پورے جذبے کے ساتھ اپنے حلقے کی عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ انشاء اللہ 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن حلقہ PP27 سے الیکشن لڑوں گا اور تحصیل حلقے کی محرومیاں دور کرنے اورتحصیل بھر کی تعمیروترقی کے لیے کوشاں رہوں گا اور عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کروں گا۔