گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 جہلم میں خواتین کو با اختیار بنانے اور وومن ڈے کی تقریب

جہلم(عبدالغفوربٹ)گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 جہلم میں خواتین کو با اختیار بنانے اور وومن ڈے کی تقریب کے سلسلے میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سکول میں شرکاء سے بات کرتے ہوئے نگہت پروین میر کا کہنا تھا کے عورت کے مقام کو بلند کرنے کے لئے مذہب اسلام نے جو درس دیا ہے اس کو آج تک ہمارمعاشرہ سمجھ نہیں سکا، قدیم عرب کے مقیم عورت کو زندہ درگور کرتے تھے جبکہ اسلام نے مردوں کے برابر حقوق دے کر اس کے مقام کو بلند کیا ہے آج ہمیں مل کر عورت کو با اختیار بنانے کے لئے کا م کرنا ہوگا اور خواتین پر ہونے والے تشدود کا دفع کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں جرنلسٹ کمیونٹی اور علماء اکرم ہم آہنگی کے ذریعے معاشرے کو اسلام کاصحیح درس دینے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن انور فاروق، ڈپٹی ڈہ او مس غزالہ،پرنسپل مسزصفیہ چیمہ،پرنسپل میڈم گلفراز،پاپولیشن ڈپارٹمنٹ مریم ستی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر تنویر ہمایوں کے علاوہ طبلہ اور سول سوکیتے کی کثیر تعداد موجود تھی ۔