معاشرتی ترقی کیلئے انصاف پر مبنی معاشرے کی تکمیل ضروری ہے ،محمد آصف باجوہ

سیالکوٹ ( نمائند جہلم جیو)معاشرتی ترقی کیلئے انصاف پر مبنی معاشرے کی تکمیل ضروری ہے ،محمد آصف باجوہ نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل حکومت پاکستان )دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے میاں عبدالوحید مرکزی چیئرمین تفصیلات کے مطابق محمد آصف باجوہ چیف آرگنائزر (گلف) نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل حکومت پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کی ابتر صورت کا ذمہ دار ناانصافی پر مبنی معاشرہ ہے ۔ہر شخص اپنی ذمہ داری کواحسن طریقے سے نبھائے تو بے شمار مسائل کا خاتمہ یقینی ہے۔ نوجوان نسل محرومی کا شکار ہیں۔مہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ سے جرائم کی شرع خوفناک حد تک بڑھ رہی ہے ۔معاشرے کی بگڑتی ہوئی حالت زارکی صرف اور صرف حکومت ہی ذمہ دار نہیں بلکہ ہم سب اپنی ذمہ داری سے کنارہ کش ہیں ۔معاشرے کو درست سمت میں لے جانے کے لئے برداشت اور تحمل کا دامن مظبوطی سے پکڑنا ہو گا۔نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کا مقصد انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ،جذبہ حُب الوطنی کا فروغ،قومی مفاہمت کا فروغ،عوامی خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کرناہے۔اس سلسلے میں ملک کے طول عرض میں بسنے والے تمام مذاہب سے پڑھے لکھے لوگوں کو اس کی نمائندگی دی جا رہی ہے۔تاکہ ملک کی معاشرتی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔جس کے لئے کویت میں بھی تنظیم سازی کے لئے بہت جلد عہدداران کاباقاعدہ اعلان کرنے کے لئے مرکزی چیئرمین جناب میاں عبدالوحید صاحب سے مشاورت جاری ہے۔