مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آرٹس کونسل مال روڈ مری میں ایک پپٹ شو کا انعقاد

مری(عثما ن علی سے) تقریباتِ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آج مورخہ 20اکتوبر2016ء 11 بجے دن آرٹس کونسل مال روڈ مری میں ایک پپٹ شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں راولپنڈی اسلام آباد کا معروف پپٹ گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا تقریب کے مہمان خصوصی عارف اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر مری ہونگے،شرکت کیلئے سکولوں کے طلبا اور فیملیز سے استدعا کی گئی ہے۔