) مری میں جنگلی سوروں کی بھر مار

مری(عثما ن علی سے) مری میں جنگلی سوروں کی بھر مار لوگوں کی قیمتی فصلیں تباہ ہونے لگیں محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت اور لاپرواہی سے ان کی افزائش میں بہت اضافہ ہونے لگا متاثرہ لوگوں کا ان کو فوری تلف کرنے کا مطالبہ گذشتہ دن بانسرہ گلی کے رہائشی احمد کے کھیتوں میں تیار پیاز اور دیگر سبزیوں کی فصل کو جنگلی سوروں نے تباہ کردیا جس سے اس کی محنت کے ساتھ ساتھ پیاز اور سبزیوں کی کاشت پر خرچ کی گئی بھاری رقم بھی ضائع ہوگئی ہے متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،صوبائی وزیر راجہ اشفا ق سرور اور وائلڈ لائف کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے ان کو تلف کرنے اور محکمہ وائلڈ لائف مری کے ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔