اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا نے چک نمبر 23میں کارروائی کر کے نمبردار کے غیرقانونی قبضے سے 140کنال 18مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرا لی

ملک وال(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا نے چک نمبر 23میں کارروائی کر کے نمبردار کے غیرقانونی قبضے سے 140کنال 18مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔ نمبر دار نے دھونس دھاندلی کے ساتھ زمین پر قبضہ کر رکھا تھا اور انتظامیہ کو کئی سالوں سے عدالتی کارروائی میں بھی مصروف کئے رکھا۔اس دوران وہ زمین پر کاشت کاری کر کے ذاتی فائدہ بھی حاصل کرتا رہا۔ بالآخر عدالت سے کیس خارج ہونے کے بعد اے سی نے سرکاری چراگاہ کا قبضہ واپس لے کر مقامی گرداور کی سپرداری میں دے دیا۔ ڈی سی او مظفر خان سیال نے کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واگزار کرائی گئی اراضی شفاف نیلامی کے ذریعے لیز پر دی جائے۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا نے تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کانگو اور ڈینگی کے تدارک کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں اس موقع پر انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی اور کانگو وائرس انسانی جان کے لئے انتہائی مہلک ہیں اس لئے شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لئے تما م تر ممکنہ اقدامات کئے جائیں اور اس معاملہ میں کسی بھی محکمہ کی سستی وغفلت ہر گز برداشت کی جائے گی اجلاس میں ڈی ڈی او ایچ ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال،ڈی ڈی او ایجوکیشن ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ،وی او لائیو سٹاک ،ٹی ایس آئی ،اور سی ڈی سی آئی نے شرکت کی۔۔