پاکستان اولمپکس برائے سپیشل بچگان کی فیڈرل سطح کے مقابلوں میں القاسم انسٹی ٹیوٹ جہلم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی ،

جہلم (نمائندہ جہلم جیو)پاکستان اولمپکس برائے سپیشل بچگان کی فیڈرل سطح کے مقابلوں میں القاسم انسٹی ٹیوٹ جہلم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی ، دوڑ کے مختلف مقابلوں میں اول ،دوئم اور سوم پوزیشن حاصل کرے صوبائی سطح کے مقابلوں کیلئے منتخب ہوگئے ۔ اسلام آباد میں ہونے والے سپیشل بچوں کے فیڈرل سطح پر ہونے والے مقابلوں میں القاسم انسٹی ٹیوٹ جہلم کے 18کھلاڑیوں پر مشتمل دستے نے ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر محمد رشید اور صدر ملک محمد اصغر کی قیادت میں حصہ لیا ، ڈاکٹر محمد رشید اور ملک محمد اصغر نے بتایا کہ دوڑکے مختلف مقابلوں میں عثمان ذوالنورین نے 1500میٹرریس اور طیب نے 800میٹر ریس میں اوّل، امتیاز حید ر نے 400میٹر ریس میں تیسری اور ریلے ریس میں القاسم کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر ان کھلاڑیوں کو صوبائی سطح کے مقابلوں کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے ، جسکے بعد نیشنل سطح کے مقابلے ہونگے اور اولمپکس مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ القاسم انسٹی ٹیوٹ جہلم کے کھلاڑی اس سے قبل متعدد بار بین الاقوامی مقابلوں میں شریک ہوکر سونے چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرچکے ہیں ۔