جیکولن فرنانڈس کی طبیعت شوٹنگ کے دوران خراب، اسپتال داخل

ممبئی: سری لنکن نژاد بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مشہور شو”جھلک دکھلا جا” میں جج کے فرائض سرانجام دینے والی اداکارہ جیکولن فرنانڈس اچانک ایسی بیمار پڑگئیں کہ انہیں اسپتال جانا پڑگیا۔ اداکارہ کو پروگرام کی شوٹنگ کے دوران ہی بہت تیزبخارچڑھا جس کے بعد وہ شوٹنگ چھوڑکرفوری طورپراسپتال گئیں۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اداکارہ کو گھر پرآرام کا مشورہ دیا ہے۔